پی ایس ایل 11 میں آسٹریلوی نوجوان کوچ ٹم پین کو بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی نوجوان کوچ ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے۔ سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے ٹم پین کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ٹم پین اس سے قبل بی بی ایل میں ایڈیلیڈ سٹرائکرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے آسٹریلوی ٹیم میں مضبوط کلچر کی بنیاد رکھی، اب سیالکوٹ میں بھی تبدیلی لائیں گے۔
سیالکوٹ سٹالینز ٹیم منیجمنٹ نے ٹم پین کی تقرری کو مستقبل کی کامیابی کیلئے اہم قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق ٹم پین کی کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گی۔





















