پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا رات گئے اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق معاملات پر ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کےمطابق کورکمیٹی نےمطالبہ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کےبارےمیں فوری طور پر تفصیلات فراہم کی جائیں،اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے کروایا جائے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
کورکمیٹی نےبانی پی ٹی آئی سےفیملی،سیاسی رفقاء اور وکلاء کی ملاقاتیں روکنےکی سخت مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ملاقاتوں میں غیرضروری تاخیر ناقابل قبول ہے،اگرملاقاتوں میں تاخیرکا سلسلہ جاری رہا تو خیبرپختونخوا سمیت دیگر شہروں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی جا سکتی ہے۔
کورکمیٹی نےسلمان اکرم راجا اوربیرسٹرگوہرکو ہدایت کی ہےکہ ملاقاتوں سے متعلق مقدمات کوجلد ازجلد عدالتوں میں فکس کروایاجائے،اپوزیشن لیڈراس معاملےکوسینیٹ، قومی اسمبلی سمیت ہر پارلیمانی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھائیں،کورکمیٹی ارکان کو 8 فروری کی شٹر ڈاؤن،پہیہ جام کال کیلئےذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔






















