وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد پولیو کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن اور برادر ملک سعودی عرب کےتعاون پر اظہارتشکرکہا پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے تک بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، وفدمیں گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس اورڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹرشامل تھے،وفد نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
انہوں نےوزیراعظم پاکستان کوبل گیٹس کی جانب سےنیک خواہشات کاپیغام بھی دیا،کہا امیدکی جا سکتی ہےکہ جاری اقدامات کےنتیجےمیں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمےکی منزل حاصل کر لےگا،ملاقات میں وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی احسن اقبال نےانسداد پولیو کےلیےپبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے تحت جاری اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیربرائےصحت سیدمصطفی کمال نےوزیراعظم کی رہنمائی اوربل گیٹس کی ٹیم کےتعاون کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم کی فوکل پرسن برائےانسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نےبھی ملاقات میں انسداد پولیو کےتحت تمام صوبوں اور شہروں میں جاری اقدامات پر حاضرین کو آگاہ کیا۔




















