قومی اسمبلی میں جے یوآئی کی خواتین کی مخصوص نشست کیس میں الیکشن کمیشن نے حنا بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنےکا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حنا بی بی فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے الیکشن ٹربیونل سےرجوع کرسکتی ہیں۔
اسی سی پی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی رکن اسمبلی صدف احسان نے کہا حنا بی بی نے کاغذات تک ہی جمع نہیں کرائے تھے، حنا بی بی تو کراچی سے ہیں انہیں کے پی سے نشست مل بھی کیسےسکتی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سے میں نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا توکہا گیا مولانا کے بیٹےانتخاب لڑنا ہے، مخصوص نشست سےمتعلق مولانا فضل الرحمان کی اہلیہ سے بات کی، مولانا فضل الرحمان کی اہلیہ نے ٹکٹ کنفرم کیا ترجیحی لسٹ میں میرا نام تھا، لیکن انہوں نےغلطی سے میرا نام صدف احسان کے بجائے صدف یاسمین بتایا ، جبکہ صدف یاسمین سرے سےموجود ہی نہیں اور نا ہی کبھی سماعت میں آئی۔






















