چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی پیشکش کی خبر غلط تھی۔
بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت یا جیل حکام کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نےمیرے کہنے پر اس بےبنیاد خبر کی تردید کی، اس کے باوجود یہی غلط خبر دوبارہ رپورٹ کی جا رہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ہر منگل کو اڈیالہ جیل جاتا ہوں، میں ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس آجاتا ہوں، میں نے گزشتہ روز بھی یہی طریقہ اختیار کیا، بانی سے متعلق خبریں انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہوتی ہیں۔






















