اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز کیخلاف فرد جرم کیلئے 3 فروری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
پی ٹی آئی ایم این ایز کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ کفایت اللہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا عدالت متعدد ملزمان کی غیر حاضری کیوجہ سے کیس ملتوی کردے۔ چالان کی کاپی مل چکی ہے، عدالت فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کردے۔
عدالت نے فرد جرم کیلئے تین فروری کی تاریخ مقرر کردی۔ عامر ڈوگر کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہ ہوسکے۔






















