آئے دن وزیراعظم بدلنے سے ملک کیسے چلے گا،قائد ن لیگ نواز شریف نےکہا بار بار غلطیاں کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت کو بلاوجہ ختم کردیا گیا،کیا ضرورت تھی ججز کو ہمارےخلاف فیصلہ دینےکی؟کیا ضرورت تھی ہمارے خلاف سازش کرنے کی؟ہمیں بلا وجہ سزا دی گئیں،جیلوں میں مقدمات،ملک بدری کی مدت زیادہ ہے،ہمت نہیں ہاری،ہم نےخود اپنے ملک کو پٹری سے اتارا ہے،ہم اقتدارمیں بھی رہے اور اپوزیشن میں بھی رہے۔
سابق وزیراعظم نےکہا ایسے شخص کو لایا گیاجس کو گالی کے سوا کچھ نہیں آتا پاکستان اس طرح کےلوگوں کےحوالےنہیں کر سکتے،آرٹی ایس کیوں بندکیاگیا، الیکشن میں ہیرا پھیری کیوں کی گئی،کیا ملک کو اس لیے بنایاتھا کہ یہ حشر دیکھیں گے۔
نواز شریف نےمزید کہا 2017میں ملک کتنا خوشحال تھا،روپیہ مضبوط تھا،ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا تھا، ہمارے ملک میں روٹی 4روپے کی ملتی تھی،ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔