اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالتی کارروائی کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔






















