رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس حوالے سے کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی اور شیڈولنگ معاملات کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے تاحال اس پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے ساتھ مذاکرات کے بعد بی سی بی کی سری لنکا میں میچز منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک روز میں حکومت کے ساتھ مشاورت کر کے فیصلہ کر لیں ورنہ متبادل ٹیم کو شامل کر لیا جائے گا ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیااور اپنے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ سنایا ۔





















