گھریلو تشدد کا شکار مردوں کو بھی خواتین اور بچوں کے برابر حق مل گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور دانش اسکولزاتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہوگئے۔
گھریلو تشدد سے تحفظ کے بل ترامیم سے مردوں کو شکایت کا حق دیا گیا۔ اب مردوں کے ساتھ مار پیٹ پر عورتوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو سکے گی۔
اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر اظہار ہمدردی، یکجہتی اور افسوس کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرارداد ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان سانحہ گل پلازہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتا ہے۔






















