ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کےلیے 24 جنوری سے 48 گھنٹے گیس بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق گیس بنش کا فیصلہ موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر کیا گیا، گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کےلیے صنعتوں کےلیے گیس بند کی جارہی ہے۔
صنعتوں، کیپٹیو پاورپلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کو صبح 8 بجے سے پیرصبح 8 بجے تک گیس بند رہے گی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلے ہی رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رکھی جاتی ہے۔




















