قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو الوداع کہہ دیا۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے سے شائقین کو آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 10 برس کھیلنا ان کے لیے ایک یادگار سفر رہا۔
شعیب ملک کے مطابق، وقت آ گیا ہے کہ وہ اب پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ کے لیے ان کا جذبہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔
سابق کپتان نے پی ایس ایل کی انتظامیہ اور اپنے تمام مداحوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور لیگ کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو قابلِ فخر قرار دیا۔




















