وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا سمیت مختلف جگہ ایکشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت چل رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پر کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائقی سے پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ سابق فاٹا سمیت مختلف جگہ ایکشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت چل رہے ہیں ۔ سابق فاٹا میں آپریشن کے لئے پانچ ارب کی امدادی رقم دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن پر سوال اٹھانا دہشت گردوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ آپریشن اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ حالات کے پی حکومت کے قابو میں نہیں ۔ ان کی نالائقیوں کی وجہ سے فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں ۔ ہم بیٹھ کر اس پر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن اپ کی سیاست بچانے کے لیے کوئی ایکشن نہیں رکے گا ۔ ایکشن ہوگا ہوگا اور ضرور ہو گا ۔






















