علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے ایوان میں اعلان کردیا۔
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا، رولنگ دی کہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں 22 ارکان کی حمایت حاصل۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن قائم مقام سیکرٹری سینیٹ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی علامہ راجا ناصرعباس اورارکان سینیٹ کوبھی بھجوا دی گئی۔
راجا ناصر عباس نے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد سینیٹ میں دوران خطاب کہا کہ ہر اچھے کام میں حکومت کا ساتھ دیں گے ۔ سرکار بھی بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئےعام معافی کا اعلان کرے۔ کہا پارلیمنٹ کو بھی سیاسی قیدیوں کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔ کوشش کریں گے ایوان بالا عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے میں کامیاب ہو ۔ کوشش کریں گےسینیٹ میں ایسی قانون سازی ہوجس سےعام لوگوں کوفائدہ ہو۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پارلیمانی لیڈر کو قائد حزب اختلاف کی نشست پر بٹھایا گیا ، توقع رکھتےہیں کہ اختلاف اپنی جگہ ماحول کو ٹھیک رکھا جائے گا۔






















