پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تیسری دریافت کا اعلان کردیا۔ ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کا بڑاذخیرہ دریافت ہوگیا۔ بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل تیل اوریومیہ 81 لاکھ 85 ہزاراسٹینڈرڈ کیوبک گیس حاصل ہوگی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں میں اوجی ڈی سی ایل 65فیصد،پی پی ایل30فیصداورگورنمنٹ ہولڈنگ 5فیصدکی حصہ دارہے، نئےسال میں خیبرپختونخوا میں 3دریافتوں میں 9500 بیرل تیل دریافت ہوچکاہے، دریافتوں میں2کروڑ42لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی دریافت ہوچکی ہے۔
ماہرین کے مطابق ضلع ہنگوکی لوک ہارٹ اور لمشیوال فارمیشنزسے تیل وگیس کی مزید دریافت جلدمتوقع ہے، آئل اینڈ گیس تلاش کرنے والی دونوں کمپنیوں نے اہم پیشرفت سے شیئرزہولڈرز کو آگاہ کردیا۔






















