پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کےدرمیان مجموعی طور پر 603 ملین ڈالر مالیت کے تین قرض معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
معاہدوں پراسلامی ترقیاتی بینک کےنائب صدر ڈاکٹررامی احمد اوراقتصادی امور ڈویژن کےسیکرٹری محمد حمیرکریم نےدستخط کیے۔معاہدوں کے تحت انتہائی غریب اور سیلاب سےمتاثرہ گھرانوں کو غربت سے نکالنے کے لیے ایک جامع تخفیفِ غربت پروگرام شروع کیا جائے گا۔
اس پروگرام کی مجموعی لاگت 134.2 ملین ڈالرہے،جس میں اسلامی ترقیاتی بینک 118.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا،یہ منصوبہ ملک کے 25 اضلاع میں نافذکیا جائےگاجس سے ایک لاکھ 60 ہزار 866 گھرانے مستفید ہوں گے۔
پروگرام کامقصد غریب خاندانوں کومعاشی خودمختاری فراہم کرنا اور انکےلیےمضبوط معاشی بنیاد استوار کرناہے،اس کےعلاوہ اسلامی ترقیاتی بینک آزاد کشمیرمیں اسکول سےباہربچوں کےلیےایک تعلیمی منصوبے کےتحت 10 ملین ڈالر فراہم کرےگا،اس منصوبے کےذریعے تقریباً 60 ہزاربچوں کودوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جائے گا جبکہ 4 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔
اس موقع پراسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد نے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔






















