ایئر پورٹس سکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے امجد جاوید نامی مسافر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کی ۔ ملزم نے آٹھ سوچالیس گرام آئس ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی ۔
ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران اے ایس ایف اسکینرز نے مسافر کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کا پتہ لگایا ۔ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔