پنڈدادنخان کے علاقے فتح آباد دھریالہ جالپ میں ایک دس سالہ بچی اور اس کے والد پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔
ذرائع کےمطابق متاثرہ بچی اپنےوالد کےہمراہ ٹریکٹر کےذریعےدریا سےریت بھرنےگئی تھی،اس دوران چند بااثرافراد نےبچی کو مبینہ طور پرتشددکانشانہ بنایا اوربچوں کےسامنےاس کےوالدکو بھی بدترین تشدد کا شکارکیا۔
متاثرہ خاندان کی درخواست پردھریالہ پولیس چوکی کےعملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔






















