وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےبیٹےجنیدصفدرکی شادی کی تقریبات میں جہاں سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، وہیں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اپنی منفرد اور نئی لُک کے باعث مرکزِ نگاہ بن گئیں۔
جنیدصفدرکی شادی کی تقریبات میں مریم اورنگزیب کی اسٹائلش اورمختلف انداز میں شرکت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
صارفین کی جانب سےتبصروں اور میمز کی بھرمار دیکھنےمیں آئی،جس نے سوشل میڈیا پرخاصا تہلکہ مچا دیا،سوشل میڈیا صارفین نے مریم اورنگزیب کی لُک پر مختلف آراء کا اظہار کیا، بعض نے تعریف کی تو بعض نے دلچسپ تبصروں اور میمز کے ذریعے موضوع بنا لیا۔


















