ایران میں حکومت مخالف مظاہروں سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار ہوگئی۔
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے عالمی خبررساں ایجننسی سے گفتگو میں میں 5 ہزار اموات تصدیق کردی، کہا مرنے والوں میں 500 سے زائد سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق دہشت گردوں نے مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا، سب سے زیادہ جان نقصان ایران کے شمالی کرد علاقوں میں ہوا، شرپسندوں کو اسرائیل اور مغربی ممالک نے اسلحہ فراہم کیا۔ حتمی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید بڑے اضافے کی توقع نہیں ہے۔




















