وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی میں گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نےکہا ہے کہ یہ سانحہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں،گل پلازہ میں آتشزدگی سے ہونے والا جانی و مالی نقصان دل دہلا دینے والا ہے۔
عبدالعلیم خان نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔






















