خوشاب کے تھانہ جوڑاں کلاں کی حدود میں بہن کی فائرنگ سے چھوٹی بہن کی جان چلی گئی۔ پولیس نے ملزمہ کو اسکے شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ارم پروین نامی خاتون نے گھر میں موجود دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کا منصوبہ بنایا اور 20 سال کی شادی شدہ بہن بشریٰ بی بی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو اس کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل برآمد کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔





















