کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ بچے کی نشاندہی پر کارروائی کی، 2020 سے 2025 کے دوران اس حوالے سے 7 شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کے مختلف اضلاع کے کیسز میں ڈی این اے ایک ہی شخص کا نکلا۔ چھ سال تک الگ الگ کیسز میں ایک ہی ڈی این اے سامنے آنے پر پولیس بھی چونک گئی۔
ابتدائی تحقیقات کےمطابق تمام کیسز میں 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو نشانہ بنایا گیا، اور ایک کیس میں بچے سے دو سے زائد افراد نے زیادتی کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 6 جنوری کو خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جبکہ پولیس تفتیش جاری رکھے گی۔






















