شامی فوج نے صوبہ حلب کے علاقے دیئر حافر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق شامی فوج نے الجیرہ کےفوجی ہوائی اڈےسمیت 14 دیہات اور قصبوں پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے،مسکانہ میں شامی فوج اورکرد باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،جن کےنتیجےمیں 2 شامی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
شامی فوج نےکردباغیوں پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہےکہ باغیوں کی جانب سےحملوں کے بعدکارروائی کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے





















