ایران امریکہ کشیدگی میں کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمت مزید نیچے آ گئی
عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ کمی آئی ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 600 روپے گرکر 481862 روپے پرآگئے،دس گرام سونے کے بھائو بھی 515 روپے کم ہوکر 413118 روپے رہے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کم ہو کر 9482 روپے پر آ گئی،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4595 ڈالر کا ہوگیا۔




















