پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں مساجد اورمسجد انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ذاتی معلومات، تصاویر اور مسلکی وابستگیوں کی جبری وصولی منظم ہراسانی ہے جس کا مقصد عبادت گزاروں میں خوف پھیلانا اور آزادانہ عبادت میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
ترجمان نےمزیدکہا کہ یہ اقدامات ہندوتوا نظریے کے تحت ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کی عکاسی کرتے ہیں جہاں صرف مساجد اور مسلم علما کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے دوٹوک کہا کہ جموں وکشمیر کےعوام کو بلا خوف و جبر اپنے مذہب پر عمل کرنے کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے،پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی جاری رکھے گا اور مذہبی جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔






















