نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری آمد لیب کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نے لیب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ میں پہلی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری ہے،لیبارٹری میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں،جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کام کر رہی ہے۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے گزشتہ سال چالیس جعلی ادویات کے نمونے پکڑے تھے جبکہ اس سال پکڑے جانے والے سینتالیس ملاوٹ شدہ نمونوں سے پی آئی سی پنجاب جیسے واقعات رونما ہونے کا خدشہ تھا۔
نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے لیب کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو مزید جدید بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،ہم صحت و تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،مارکیٹ میں ہر روز جعلی ادویات آتی ہیں جن کے خلاف بروقت کارروائی ضروری ہے۔