لاہورمیں شدید دھند کے باعث پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچز کے وقت میں تبدیلی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق میچ کا ٹاس اب ساڑھے تین بجے اور میچ چار بجے شروع کرایا جاسکتا ہے۔ پی سی بی نے پہلے ٹاس ساڑھے 5 اور میچ 6 بجے کرانےکا اعلان کیا تھا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین 20 ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔






















