نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے اور معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا لازم ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور ماضی کی غیر فعال اصلاحات کے برعکس اب واضح مقصد کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، جس سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کےلیےبھی اقدامات کیے جا رہےہیں اورحکومتی اداروں میں شفافیت اورجدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے صرف باتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اور ڈلیوری پر توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نےاعتراف کیا کہ ماضی میں سنگین معاشی عدم توازن ورثے میں ملا اور اصلاحات صرف کمیٹیوں، ٹاسک فورسزاورپالیسی ڈرافٹس تک محدود رہیں،عوامی پیسہ صرف پیداواری کاموں اور سروس ڈلیوری پرخرچ ہوگااورپاکستان کی معیشت اب میکرواکنامک استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ 2017 میں پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر 26 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے اور پالیسی ریٹ بھی کم ترین سطح پر تھا۔
نائب وزیراعظم نےمزیدکہا کہ کاروباری برادری کی مثبت تجاویزکا ہمیشہ خیرمقدم کیا جائےگا اور حکومت توانائی کے شعبےکو مالی طور پر مستحکم بنا رہی ہے،پاکستان میں معاشی ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور حکومتی ترجیحات صرف اور صرف ملک کے طویل المدتی مفادات ہیں۔





















