نہ آؤٹ ہوئے، نہ زخمی پھر بھی محمد رضوان کو بگ بیش لیگ کے میچ میں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
اصل میں ہوا یوں کہ تیزفارمیٹ میں دھیمی رفتار مہنگی پڑگئی۔ رضوان نے 113 کے اسٹرائیک ریٹ سے 23 گیندوں پر 26 رنزبنائے تھے۔
میلبرن رینی گیڈز کے کپتان نے محمد رضوان کو انیسواں اوور شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ سے باہر بلوا لیا۔ یہ اور بات ہے کہ کپتان خود صرف ایک رن بناکرآؤٹ ہوگئے، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔





















