آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپربیٹر تمام فارمیٹ سے بھارت کے خلاف آنےوالی سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرہوں گی،35سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010میں کیریئرکا آغازکیا 295 انٹرنیشنل میچز سات ہزار سے زائد رنز بنا ئے ۔
ایلیسا ہیلی نےوکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے، 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں،دنیا کی ایک بہترین بیٹر اوروکٹ کیپرآٹھ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلزکا حصہ رہیں،ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔
ایلیسا ہیلی نےکہا میں ملے جلے احساسات کے ساتھ انڈیا کےساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں،میں ابھی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے کا جزبہ رکھتی ہوں لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے اس لئے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے،میں ٹی ٹوینٹی ٹیم کا تو حصہ نہیں ہوں گی لیکن ہوم گراونڈز پر انڈیا کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلوں گی۔





















