اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نےکہا ہےملک میں شہباز شریف سے زیادہ ونڈر بوائے کوئی نہیں۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نےکہاہےکہ پنجاب اسمبلی میں رونما واقعہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کوئی دراڑ پیدا نہیں ہوئی،وزیراعلیٰ کےپی کی پنجاب اسمبلی آمد کے وقت موجود ہوتاتو انہیں گلدستہ پیش کرتا۔
انہوں نےمزیدکہاسہیل آفریدی کےدورہ کےانتظامات بات چیت کےبعد فائنل کئے گئے،انہیں پنجاب اسمبلی آنے کے بعد اپنی کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیے تھی،وزیراعلیٰ کو خیال رکھنا چاہیے تھا ان کے ساتھ کیسے لوگ ہیں، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ ٹی وی کیمروں کے ذریعےپورےملک نےدیکھا،ایک شخص نےخود کو رکن اسمبلی بتایا بعد میں پتہ چلا ایسا نہیں تھا،آئی ڈی کارڈ چیک کرنے پر علم ہوا ایک شخص سزا یافتہ تھا۔






















