پاکستان نیوی کے فلوٹیلا کے جہازوں نے عمان کی پورٹ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔ پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کی رائل عمان نیوی کے جہاز خصب کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پورٹ سلطان قابوس کا دورہ کرنے والے پاک نیوی کے جہازوں میں پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر شامل تھے ۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے پاکستانی جہازوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسروں کی عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی ہم آہنگی میں بہتری لانا تھا ۔ دو طرفہ بحری مشقوں کے ذریعے مشترکہ استعداد اور سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا گیا۔



















