وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ ، ادویات کا نظام کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر صحت نے پولی کلینک ہسپتال کی اوپی ڈی سمیت مختلف وارڈز اور فارمیسی کا دورہ کیا۔ وزیرصحت نے ادویات کی ترسیل کا نظام کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیرصحت نے پوچھا کہ نظام کب کمپیوٹرائزڈ ہوگا، ڈیڈ لائن دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے اندرادویات کی ترسیل کا نظام کمپیوٹرائزڈ نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دواؤں کی بلاتعطل فراہمی میں رکاوٹ کی صورت میں بھی ذمہ داروں کا محاسبہ ہوگا۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ادویات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکررہے ہیں۔ مریضوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔