وفاقی وزیربحری امور جنید انوار چوہدری نے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیاہے اور کہا کہ فیری سروس کا آغاز پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ بلیو اکانومی کومضبوط کریں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل کا افتتاح میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، لوگ انیشیٹو لیتے ہوئے ڈرتے تھے، فیری سروس میرے ذہن میں تھی، اس پر کام کا آغاز کیا گیا تھا مگر آج تک لائسنس نہیں دیا گیا۔
جنیدانوارچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا لائسنس ہم نے 7 دن میں جاری کیا، فیری سروس کا آغاز پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم سنگِ میل ہے، فیری سروس سے پاکستان میں بحری سیاحت کی صنعت میں بھی اضافہ ہو گا، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کی خواہش ہے بلیو اکنامی کو مضبوط کریں،جنیدانوارچوہدری



















