آسٹریلیا نے بونڈائی بیچ پر حملےکی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن کے قیام کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البائنز نےنیوزکانفرنس میں بیچ حملےکی تحقیقات کیلئےرائل کمیشن کےقیام کا اعلان کیا،کہاکمیشن دسمبرمیں اپنی رپورٹ جمع کرائےگا،جس کی سربراہی ہائیکورٹ کی سابق جج ویر جینیا بیل کریں گی،یہ ملک کی سب سے طاقتور تحقیقات ہوں گی،تمام حقائق منظرپر لائےجائیں گے۔
واضح رہےکہ بونڈی بیچ حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملہ آور باپ بیٹے میں سے باپ موقع پر ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہوا تھا جو اب جیل میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔





















