افریقی ریاست گیمبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،39افراد ہلاک ہوگئے۔
محکمہ دفاع گیمبیا کےمطابق کشتی میں سوار تارکین وطن یورپ جارہے تھے،کشتی میں 200سے زائد افراد سوار تھے،112کو بچالیا گیا۔
حکام کے مطابق یورپ جانیوالی کشتی میں مغربی افریقہ کے باشندے موجود تھے،مسافروں کا کہنا ہے کہ کشتی خستہ حال تھی اور اس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔





















