لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں تعینات اہلکاروں کےدوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنےپرپابندی عائد کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانےکاحکم دیدیا،چیف جسٹس نے ریماکس دئیےکہ عدالت میں داخل ہونےوالےہرشحض کی مکمل جامع تلاشی لی جائے۔
ایس پی ہائیکورٹ سیکیورٹی نے کہا دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے والے اہلکارکےخلاف کاروائی ہوگی، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے موبائل فونز واپس لے لیے گئے۔



















