وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے،جہاں وہ دانش اسکول کا افتتاح کرینگے
وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کرینگے، وزیراعظم کی وزیراعلٰی بلوچستان سمیت صوبائی حکام اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔



















