وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما راجا ظفر الحق کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور راجا ظفرالحق کی عیادت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجا ظفر الحق سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں راجا ظفرالحق کے گھر جا کر ان کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے پارٹی اور ملکی سیاست کیلئے راجا ظفرالحق کی خدمات کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تھے۔



















