لاہور کی سیشن کورٹ نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کیخلاف جوئے ایپ پروموشن کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصوراحمد قریشی نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ٹک ٹاکررجب بٹ اور ندیم مبارک عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش ہوئے۔
این سی سی آئی اےکےوکیل نےعدالت کوبتایاتفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہے،عدالت ریکارڈ پیش کرنےکیلئےمہلت دے،رجب بٹ اور ندیم مبارک کی حاضری مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دیدی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے رجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 26 جنوری تک توسیع کر دی، ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔





















