اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نےحملے کا جواب پیش کرتے ہوئےکہا نکولس مادورو غیرقانونی صدرتھے، منشیات امریکا پہنچا رہے تھے۔
وینزویلا میں امریکی کارروائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا،وینزویلا کے مندوب نے الزامات مسترد کردیےکہا،صدرمادورو کو جس طرح سے ہٹایا گیا وہ غیرقانونی ہے،روس نے بھی امریکی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا،چین نے امریکا سے قوانین کی پاسداری اور صدر مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نےکہا اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری کی جائے،پاکستانی مندوب عثمان جدون نے وینزویلا میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیاکہا یکطرفہ فوجی کارروائی یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔






















