ایف آئی اے لاہور زون نے سال 2025 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 726 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 130 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سال 2025 میں 4 ہزار 747 انکوائریاں جبکہ 1 ہزار 141 مقدمات درج کیے گئے۔
ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 793 مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کروائے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 112 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔
ترجمان کے مطابق سال 2025 کے دوران 3 ارب 779 ملین روپے سے زائد کی ریکوریز بھی کی گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 35 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔



















