یمن کے صدارتی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی کی درخواست پر ریاض میں ایک جامع کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد یمن کے تمام جنوبی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور جنوبی مسئلے کے منصفانہ حل پر غور کرنا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے 30 دسمبر 2025 کے بیان کے مطابق جنوبی مسئلہ ایک تاریخی اور سماجی حیثیت رکھتا ہے، جس کا واحد حل یمن میں جامع سیاسی حل کے دائرے میں مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دو برادر ممالک کے قریبی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے پیش نظر سعودی عرب نے اس کانفرنس کے انعقاد کی درخواست کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی عرب نے تمام جنوبی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ کانفرنس میں فعال شرکت کریں اور ایک جامع وژن تیار کریں، جو جنوبی عوام کی جائز امنگوں کے مطابق ایک مستحکم اور پائیدار حل فراہم کر سکے۔





















