وزیر خزانہ محمد اورنگریب کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے دسمبر میں ایک ہزار 427 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو ماہانہ ہدف کا 99 فیصد بنتا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ٹیم اور فیلڈ فارنیشنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دسمبر 2025 میں حاصل کی گئی ریکارڈ ٹیکس وصولی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے دسمبر میں 1427 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو ماہانہ ہدف کا 99 فیصد بنتا ہے۔
نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انکم ٹیکس وصولی میں 107 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں انکم ٹیکس 402 ارب روپے رہی، جو دسمبر میں بڑھ کر 831 ارب 50 کروڑ روپے ہوگئی۔
سیلز ٹیکس میں 25 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو نے بھی اپنا ہدف 99.8 فیصد حاصل کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور کیش لیس معیشت اور سخت نفاذ سے بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ مزید بڑھانے کی ہدایت کی اور ایف بی آر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔



















