وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال کے آخری دن ایک اور بڑا ترقیاتی منصوبہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، شاہین چوک منصوبے کو سال کے اختتام پر عوام کیلئے کھولا گیا،سی ڈی اے،کنٹریکٹرز اور متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر منصوبہ مکمل کیا، منصوبے کو رواں سال کا ایک اوربڑا سنگ میل قرار دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے منصوبہ فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، رواں سال متعدد بڑے ترقیاتی منصوبے کامیابی سےمکمل کئے گئے، سرینا چوک کا منصوبہ بھی اسی سال مکمل کیا گیا،، مری روڈ انڈر پاس رواں سال مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے، شاہین چوک منصوبہ بھی رواں سال پایۂ تکمیل تک پہنچا، بزنس اسٹیشن سنٹرکا منصوبہ بھی اسی سال مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے فلائی اوورکی تکمیل بھی رواں سال ممکن بنائی گئی، درجنوں ترقیاتی منصوبے ایک ہی سال میں مکمل کئےگئے، حکومت کی اولین ترجیح شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے، ترقیاتی کاموں میں معیار اور مضبوطی پر خصوصی توجہ دی گئی، تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا، خراب سڑکوں اور بگڑے انفراسٹرکچر کی بحالی جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ویژن 2027 میں آئندہ دو سال کے منصوبوں کی تفصیل شامل ہوگی، آئندہ دو سال میں بڑے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کا اعلان کرتا ہوں، جیل کے منصوبے پر اس وقت عملی کام جاری ہے، ایم او ای اور دیگر اداروں کے کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں، متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکےہیں، 2026ءمیں دگنی تعداد میں منصوبے مکمل ہونے کی امید ہے۔






















