سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر رد عمل سامنے آگیا۔
سابق قومی کرکٹرعماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نےاپنےبیان میں کہامیرا گھرختم ہوا ،بچے اپنے والد سے محروم ہوئے،میرے پانچ ماہ کےبچے کو اس کے والد نے ابھی تک نہیں تھاما، شادی میں مشکلات کے باجود تعلق رشتہ قائم تھا، بطور بیوی اور ماں رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہی لیکن تیسری فردکے آنے کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے،وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی۔

ثانیہ اشفاق نے مزید لکھا کہ بچوں اور گھرکی عزت کی خاطرذہنی اذیت اور برا سلوک برداشت کیا، خاموش رہنے کا کہا جارہا ہےلیکن انصاف ضرورہوگا،میرے پاس تمام دستاویزی ثبوت ہیں،مجھےدھمکی بھی دی جارہی ہے کہ دستاویزی ثبوت نہ دیکھاوں،میں بدلہ لینے کیلیےنہیں بلکہ اپنے بچوں کی خاطر سچ بول رہی ہوں،میں قانونی طور پر مقابلہ کرونگی۔






















