کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار رہا، انٹربینک میں نرخ 89 پیسے کمی سے 297.96 روپے پر آگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر می کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 89 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 297.96 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ کمی شروع ہوگئی۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 298 روپے پر آگیا، جس سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریباً برابر ہوگئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی مقررہ حد سے نیچے آگیا۔
دوسری جانب سعودی ریال کی قیمت خرید 78.25 اور قیمت فروخت 79 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید81.2 اور قیمت فروخت 82 روپے رہی۔