انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کے مطابق تمام 6 پرچوں میں 9 ہزار 678 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
انٹر بورڈ کراچی کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں 19 ہزار 212 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جبکہ 18 ہزار 813 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔
چیئرمین انٹر بورڈ فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ انٹر بورڈ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ریاضی کا پرچہ ای مارکنگ کے تحت چیک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاضی کے پرچے کی جانچ جدید سسٹم کے ذریعے ای مارکنگ سے کی گئی جس سے شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا گیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور طلبہ کے نتائج پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔



















