بنگلا دیش میں طالب علم رہنما عثمان ہادی کےقتل کےبعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے۔
بنگالی نوجوان رہنماحسنات عبداللہ کوبھارتی فوج کےسابق میجرکی جانب سے’اگلی باری تمہاری‘کی دھمکی دی گئی،جبکہ ایک سابق بھارتی کرنل نے بھی حسنات عبداللہ کو گردن میں گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہرپر تشدد احتجاج کیاگیا، بنگلا دیشی وزارت خارجہ نےہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہوئےکہا مشتعل افرادکو ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دی گئی،ہائی کمیشن کوممکنہ احتجاج کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔
حکام کاکہنا ہےکہ بنگلادیشی شہری پرحملے کواقلیتوں پر حملے سے تشبہیہ دینے کا بھارتی پروپیگنڈا مستردکرتے ہیں۔





















